• Cricketnewspk

یوراج سنگھ نے اپنے ساتھ بورڈ کے ناروا سلوک کے بارے میں زبان کھول دی



ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت کے سابق آل راﺅنڈر یوراج سنگھ 2011 ورلڈ کپ کے پلیئر آ ف ٹورنامنٹ نے اپنے ساتھ بھارتی کرکٹ ورڈ کے ناروا سلوک کے بارے میں زبان کھول دی۔ تٖصیلات کے مظابق بھارتی آلراؤنڈر یوراج سنگھ بظاہر بھارتی کرکٹ ٹیم کے 2019 کے ورلڈ کپ پلان کا حصہ تھے لیکن ورلڈ کپ سے پہلے بھارت نے دورہ سری لنکا پر جانا تھا جس میں کھلاڑیوں کے یو یو ٹیسٹ لیے گئے جس میں یووراج سنگھ ناکام ہو گئے اور وہ اس دورے پر ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ بعد میں یوراج سنگھ نے یویو ٹیسٹ پاس کر لیا لیکن وہ ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے اور اس کے بعد یووراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی یوراج نے کہا کہ کیریئر کے آخر میں بورڈ کا میرے ساتھ سلوک نان پروفیشنل تھا، ہربھجن ، ظہیر خان اور سہواگ سب کے ساتھ ایسا کیا گیا، بدقسمتی سے بورڈ کا یہی کلچر ہے۔

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved