• Cricketnewspk

یاسر شاہ کو آو ٹ کر کے نا مناسب زبان استعمال کرنے پر سٹیورٹ براڈ کو والد نے جرمانہ کردیا


مانچسٹر(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر سٹیورٹ براڈ کا یاسر شاہ کو آؤٹ کرنے بعد غلط الفاظ اور ایکسشن کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے جرمانہ عائد کردیا۔


تفصیلات کے مطابق مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر سٹیورٹ براڈ نے پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کو آؤٹ کرنے بعد الفاظ اور ایکشن کیے جس کا فیلڈ ایمپائر نے نوٹس لیا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی جس پر ان کو میچ کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔


اسٹیورٹ براڈ پر پہلے ٹیسٹ میچ میں انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل کے کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.5 کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا،آئی سی سی کی یہ شق کھلاڑیوں ،اسٹاف کی جانب سے زبان کے استعمال اور ایسے اشاروں اور عمل پر مبنی ہے۔


انگلش باؤلر سٹیورٹ براڈ نے یاسر شاہ کو آؤت کرنے کے بعد کی جانے والی حرکت کا اعتراف کر لیا جو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے ۔ ایمیرٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے کرس براڈ کی جانب سے عائد کردہ سزا کو قبول کر لیا۔ اس معاملے کی کوئی باضابطہ سماعت نہیں کی گئی۔


آپ کو بتاے چلیں کے اسٹیورٹ براڈ کو سزا دینے والے ان کے والد کرس براڈ ہیں۔ان کے خلاف الزامات فیلڈ ایمپائر سمیت چاروں میچ آفیشلز کی جانب سے عائد کیے گئے تھے۔اس کے علاوہ انگلش باؤلر اسٹیورت براڈ کے انضباطی ریکارڈ میں بھی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس سلے پہلے بھی اسٹیورٹ براڈ خلاف ورزی کرتے رہیں یہ ان کی دو سال میں تیسری خلاف ورزی تھی۔



82 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved