• Cricketnewspk

کرکٹ میچ کا ایسا نظارہ جو آج سے پہلے یقیناً آپ نے نہیں دیکھا ہوگا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل


ایبٹ آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کرکٹ سب سے زیادہ کھیلی جاتی ہے اور دیکھی جاتی ہے یہاں کے لوگ کرکٹ کھیلنے یا پاکستان کا میچ دیکھنے کی کی خاطر باقی کام چھوڑ دیتے ہیں اور بہت جذباتی بھی ہیں ،2009 کے بعد پاکستان میں کئی سال تک انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے فینز کو اپنے اسٹارز کو اپنے سامنے کھیلتے نہیں دیکھا لیکن کرکٹ کی دلچسپی میں کوئی کمی نہیں آئی۔پاکستان کے کونے کونے میں کرکٹ کھیلی اور دیکھی جاتی ہے۔


اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کرکٹ کہاں کھیلی جا رہی ہے اور کتنا جوش ہے لوگوں میں ۔ویسے تو پاکستان میں کرکٹ کے جنون سے تو پوری دنیا واقف ہے لیکن ایک صارف شاکر عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جو ایبٹ آباد کے گاؤں نکر موجوال کی ہیں جو پہاڑوں میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ ہوا جس میں لوگوں کا جوش جذبہ واضح نظر آرہا ہے۔سوشل میڈیا پر ایبٹ آباد کے ایک گاؤں نکرموجوال میں منعقد کرکٹ میچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں پاکستانیوں کا کرکٹ جنون صحیح معنوں میں نظر آرہا ہے۔س



اس ویڈیو میں مقامی لوگوں کو عید کے موقع پر ہونے والے کرکٹ میچ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لکھا کہ ’میں یہاں ایک ایسا منفرد گراؤنڈ دکھانے جا رہا ہوں جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔‘


میچ میں آخری اوور میں3گیندوں پر 4 رنز چاہیے تھے آخرمیں بیٹسمین نے چوکا لگا کر میچ اپنے نام کر لیا،اس کے بعد لوگ جس طرح پہاڑوں سے اتر کر میچ جتنے کا جشن منا رہے ہیں وہ مناظر دیکھنے والے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں لوگ کرکٹ کے دیوانے ہیں اور وہ کرکٹ کو کتنا پسند کرتے ہیں، ایسا نظارہ پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔



25 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved