• Cricketnewspk

”کرکٹ دلیروں کا کھیل ہے، کمزور دل والوں کا نہیں“ شاہد آفریدی کا بڑا بیان


کراچی (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر شاہد خان آفریدی جو جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرنے کی وجہ سے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ دلیرون کا کھیل ہے کمزور دل والوں کا نہیں ہے۔


تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کمزور دل کے لوگوں کا کھیل نہیں ہے کرکٹ دلیروں کا کھیل ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ بورڈ کے ایسے لوگ ہونے چاہیے جو ان کو بتائیں کہ اٹیکنگ کرکٹ ہی ڈفینس ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے کم سے کم چھ ماہ سے بند سکول کھل گئے ہیں اس سلسلے میں سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے چلنے والے منگھو پیر کے ونگہی گوٹھ میں سکول کا دورہ کیا اور وہاں موجود بچوں سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے نئے ڈومیسٹک پلان کی حمایت کی اور کہا کہ نیا ڈومیسٹک پلان کرکٹ کے لئے بہتر ہے نئے سسٹم کو وقت دینا چاہیے۔


شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ مجھے کرکٹ بورڈ سے کوئی عہدہ نہیں مل رہا اور اس سلسلے میں کوئی بات بھی نہیں ہوئی۔شاہد آفریدی نے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہر دورے کے بعد ذمہ داری کھلاڑیوں کی فٹنس پر ڈال دی جاتی ہے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پچھلے پانچ سال میں بہت فٹنس کیمپ لگے۔کرکٹ دلیروں کا کھیل ہے کھلاڑٰیوں کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی چاہیے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہد خان آفریدی جن کو بوم بوم آفریدی بھی کہتے ہیں انہوں اپنے پورے کیریئر میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلی اور دنیا ئے کرکٹ میں اپنا نام کمایا ۔شاہدی آفریدی نے 1996 میں پہلی اننگز میں دنیا کی تیز ترین سنچری اسکور کی ۔اس کے بعد متعدد بار تیز ترین نصف سنچریاں اسکور کیں۔شاہد آفریدی فیلڈنگ میں بھی ایگریسو رہتے تھے۔


52 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved