• Cricketnewspk

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ انگلینڈ کے لیے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔

Updated: Aug 18


ویب ڈیسک ( کرکٹ نیوز پی کے) کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ انگلینڈ کے لیے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔


تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے آسٹریلوی ٹیم کے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔آسٹریلین ٹیم کی کپتانی ایرون فنچ اور نائب کپتانی پیٹ کمنز کو سونپی گئی ہے۔


دورہ انگلینڈ کے دوران انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 4 ستمبر، دوسرا میچ 6 ستمبر اور تیسرا میچ 8 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔



دورہ انگلینڈ کے لئے کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔کپتان ایرون فنچ ،نائب کپتان پیٹ کمنز ان کے علادہ دیگر کھلاڑیوں میں سین ایبٹ ،ایلکس کیری ،اسٹون اگر ،جوش ہیزلوڈ،مارس،نیتھن لیان،گلین میکسول،رلے میریڈتھ،جوش فلپس،ڈینیل سیمز،کین رچرڈسن،اسٹیو سمتھ،مچل اسٹارک،مارکس اسٹوئنز،اینڈریوٹائی،میتھیو داڈے،ایڈم زامپا شامل ہیں۔


انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلے ایک روزہ میچ میں 11 ستمبر کو آمنے سامنے آئیں گی جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 13 ستمبر اور تیسرا میچ 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔



28 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved