• Cricketnewspk

پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان میں ہونگے یا نہیں؟ این سی او سی کی رائے بھی سامنے آگئی


اسلام آباد(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان سپر لیگ سیز 6 کے بقیہ میچز ہونگے یا نہیں اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے میچز پاکستان میں نہ کروانے کا عندیہ دے دیا۔

جنی ٹی وی چینل کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن ۶ کے میچز یکم جون سے کراچی میں کھیلے جانے ہیں لیکن کوویڈ کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے این سی او سی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچ پاکستان میں نہ کروانے کا عندیہ دیا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور پی ایس ای ل انتظامیہ نےر (این سی اوسی) سے رابطہ کیا ،تاہم این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ابھی میچ کروانا ممکن نہیں ہے۔


کورونا وائرس کی تیسری لہر آنے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز ملتوی کر دیئے گئے تھے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ بقیہ میچز کی تیاریوں زورو شور سے جاری ہیں۔اب تک ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ پانچ میچ کھیلنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔


18 views0 comments