• Cricketnewspk

پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن کا آغاز آج 30ستمبرکونیشنل ٹی 20کپ سے ہوگا،فاتح ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟


لاہور(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن کا اغاز آج 30 ستمبر 2020 کو پاکستان نیشنل ٹی 20 کپ سے ہوگا۔ڈومیسٹک سیزن 30 ستمبر سے18 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ٹورنامنٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا آغاز آج 30 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے ۔ڈومیسٹک سیزن کے سلسلے میں پہلے نیشنل ٹی20 کپ کھیلا جا رہا ہے۔نیشنل ٹی 20 کپ 30 ستمبر سے 18اکتوبر تک جاری رہے گا۔


نیشنل ٹی ٹونٹی کے پہلے مرحلے کے تمام میچ 30 ستمبر سے 6 اکتوبر تک ملتان میں کھیلے جائیں گے۔اس کے بعد دوسرے مرحلے کے تمام میچ 9 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں بند کر دی گئی تھی ،اب پاکستان میں 6 ماہ بعد پاکستان میں کرکٹ کا آغاز آج سے ہوگا۔

کورونا وائرس کی ی وجہ سے شائقین کرکٹ کو گراؤنڈ میں آکر میچ دیکھنے پر پابندی ہے اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی اسپورٹس) کے درمیان معاہدہ ہوا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کی کوریج لائیو دکھائے گا۔


ایونٹ میں فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 50 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں بہترین پرفارم کرنے والے کھلاڑی،بلےباز،وکٹ کیپر،باؤلر کو ایک ایک لاکھ دیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہیڈ کوچ مصباح الحق ،باؤلنگ کوچ وقار یونس،ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈولپمنٹ ثقلین مشتاق،اور ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کے لئے میچ دیکھیں گے۔



Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved