• Cricketnewspk

پاکستان کے محمد راشد نے بھارت سے ایک اور عالمی ریکارڈ چھین لیا


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کے محمد راشد نے بھارت کے نوین کمار کو شکست دے کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے محمد راشد نے سر سے سب سے زیادہ اخروٹ ٹوڑنے کا ریکارڈ بنا یا۔اٹلی میں ایک مشہور ٹی وی شو میں لا نوتی دای ریکارڈ میں روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی نوین کمار کو شکست دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوایا،بھارت کے نوین کمار نے پہلے اخروٹ توڑتے ہوئے 239 اخروٹ توڑے ۔

پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کے کھلاڑی محمد راشد بھارت کے نوین کمار کے مقابلے مین 254 اخروٹ توڑ کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے جب اس ورلڈ ریکارڈ کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس پر شیئر کی تو اس ویڈیو کو سوشل میڈیا چار کھنٹے میں 4 لاکھ سے زائد لوگون نے دیکھا اور پاکستانی مارشل آرٹس کے کھلاڑی محمد راشد کو داد دیتے رہے۔آپ کو بتاتے چلیں کہ مارشل آرٹس محمد راشد اب تک 60 ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے 75 اکیڈمی کے ریکارڈز بھی بنائے ہیں ۔


واضح رہے کہ محمد راشد نے اس سے قبل 180 اخروٹ توڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن اس کے بعد بھارت کے نوین کمار نے ا217 اخروٹ توڑ کر یہ ریکارڈ ان سے چھین لیا تھا۔اب مار شل آرٹس کے کھلاڑی محمد راشد نے ایک مرتبہ بھارت کے نوین کمار سے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا اور 254 اخروٹ توڑ کر اپنا ریکارڈ واپس لے لیا۔

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved