• Cricketnewspk

پاکستان کے لیجنڈ ظہیر عباس کے لۓ آ سی سی کی طرف بڑا ایوارڈ


لاہور(کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈ بلے باز اور ایشین ڈان بریڈ مین کے نام سے مشہور ظہیر عباس کو انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کی طرف سے بڑی خوشخبری دے دی۔ظہیر عباس کو انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کے ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔


  شائقین کرکٹ سابق کھلاڑیوں اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کی طرف سے بھی ظہیر عباس کو آئی سی سی ہال اآف فیم میں شمولیت پر مبارکباد دی ۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ ظہیر عباس پاکستان کے لیجنڈ ہیں اور یہ پاکستان کے لئے اعزاز ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کی طرف سے ہال آف فیم میں شام کرنا ظہیر عباس کے شاندار کیریئر کا اعتراف ہے ۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ظہیر عباس پاکستان کے چھٹے کھلاڑی ہیں جن کو ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے ان سے پہلے حنیف محمد بلے باز،جاوید میانداد بلے باز،عمران خان آلراونڈر،وسیم اکرم فاسٹ باؤلر اور وقار یونس کو ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

26 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved