• Cricketnewspk

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 انٹرنیشنل میں اب تک کیا کارکردگی رہی؟جانئیے


پاکستان ٹی 20 کرکٹ میں شروع سے ہی بہترین کھیلا ہے ۔پاکستان نے پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ انگلینڈ کے خلاف 2006 میں انگلینڈ میں کھیلا تھا وہ میچ پاکستانی باآسانی میچ جیت گیا تھا۔پاکستان ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود تھے اور ابھی بھی ہیں جو ٹی 20 کے ماسٹر کہلاتے ہیں ۔ماضی میں پاکستان کے پاس شاہد آفریدی جیسے آلراؤنڈر، عمر گل جیسے فاسٹ باؤلر،سعید اجمل جیسے اسپن جادوگر موجود تھے جنہوں پاکستان کو ٹی 20 کا چمپئن بھی بنایا اور پاکستان ان کی بدولت دو دفعہ فائنل کھیلا۔اب بات کرتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی 20 میں اب تک کی کارکردگی پر کہ پاکستان نے کتنے میچ جیتے اور کتنے میچ ہارے؟

پاکستان نے اب تک154 ٹی 20 میچ کھیلے جن میں سے 93 میچ پاکستان جیتے جبکہ56 میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور میں جیتا اور 2 میچ ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور میں پاکستان نے ہارے۔پاکستان نے ورلڈ ٹی 20 2007 میں فائنل تک رسائی کی جہاں ان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوا ۔جو بھارت نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔یہ آئی سی سی کا پہلا ٹی 20 ورلڈ کپ تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کرکٹ میں 1973 سے اب تک کی کارکردگی،کتنےمیچ جیتے اور کتنے میچ ہارے؟


2009 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں شرکت کی۔پاکستان نے اس ورلڈ کپ میں عمدہ کھیل پیش کیا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔پاکستان نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ اور فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اب بات کرتے ہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی باقی ٹیموں کے خلاف کارکردگی کے بارے میں ۔سب سے پہلے بات کرتے ہیں آسٹریلیا کی ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 23 ٹی 20 میچ کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے 12 میچ اپنے نام کیے جبکہ 9 میں پاکستانکو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ ٹائی ہونے بعد سپر اوور میں پاکستان نے اپنے نام کر لرلیا اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے 21 میچ کھیلے جن میں 13 میں پاکستان کو کامیابی ملی جبکہ 8 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 21 ٹی 20 میچ کھیلے گئے جن میں سے 12 میچ پاکستان نے جیتے اور 8 میچوں میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے 14 میچ کھیلے جن میں سے پاکستان کو 6 میں کامیابی حاصل ہوئی اور آٹھ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان نے 14 ٹی 20 میچ کھیلے اور ان میں سے پاکستان نے 11 میں کامیابی حاصل کی اور 3 میں پاکستان کو شکست ہوئی۔

زمبابوے کے خلاف پاکستان نے 11 میچ کھیلے اور گیارہ میچ ہی اپنے نام کیے۔بنگلادیش کے خلاف پاکستان نے 12 میچ کھیلے جن میں سے 10 میں کامیابی حاصل ہوئی اور دو میں ناکامی ہوئی۔بھارت کے خلاف 8 ٹی 20 میچ کھیلے اور ایک میچ میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 6 میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ ٹائی ہونے کے بعد بھارت ہٹ وکٹ کے ذریعے جیت لیا۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف تین میچ کھیلے جو پاکستان نے جیتے۔آئرلینڈ ، افغانستان ، کینیڈا، یو اے ای ،نیدرلینڈ ،کینیاکے خلاف ایک ایک میچ کھیلا جو پاکستان نے جیتا۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کی 1952 سے ستمبر 2020 تک کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی کیا رہی ؟جانئیے

277 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved