• Cricketnewspk

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کرکٹ میں 1973 سے اب تک کی کارکردگی،کتنےمیچ جیتے اور کتنے میچ ہارے؟


کرکٹ نیوز پی کے: کرکٹ کھیل پاکستان میں بے حد مقبول ہے۔پاکستانی کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں ۔یہاں کرکٹ بہت کھیلی اور دیکھی جاتی ہے ۔پاکستان میں کرکٹ کراچی سے خیبر تک ،پہاڑوں سے لے لیکر ریگستانوں تک دیکھی جاتی ہے اور کھیلی جاتی ہے۔پاکستانی عوام کرکٹرز سے بہت محبت کرتے ہیں ۔قومی کرکٹ ٹیم کو شاہین کا لقب دیا گیا ہے۔بچوں سے لے کر بڑوں تک سب کرکٹ کے دیوانے ہیں ۔جب پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا کھیلتی ہے تو پاکستان میں لوگ خوشیاں مناتے ہیں اور جب ہار جاتی ہے تو جذباتی بھی بہت ہیں ۔ 1992 کے ورلڈ کپ کا فائنل ہو ، 2009 کا ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل یا پاکستان کا 2017 کا چمپئنز ٹرافی کا فائنل ہو یا روایتی حریف بھارت کے ساتھ میچ ہو پاکستان کے سینما ہال ہوں یا بڑی بڑی فوڈ اسٹریٹس ہوں بڑی بڑی بلڈنگز ہوں لوگ بڑی اسکرین کا اہتمام کرتے ہیں اور میچ دیکھتے ہیں ۔سڑکیں سن سان ہو جاتی ہیں اتنا پسند کرتے ہیں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں ۔

پاکستان نے 2000 میں ایشیا کپ جیت کر ورلڈ کپ کی شکست کو بھلانے کی کوشش کی تھی۔اس کے بعد 2003 اور 2007 کے ورلڈ کپ میں پاکستان پہلے راؤنڈ میں ہی تورنامنٹ سے باہر ہوگیا تھا ۔2011 مکے ورلڈ کپ میں پاکستان بہت اچھا کھیلا لیکن سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت سے ہار گیا تھا۔پاکستان نے 2012 میں ایشیا کپ کے فائنل میں بنگادیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ 2015 7 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔2017 مین پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو فائنل مین چمپئنز ٹرافی میں شکست دے کر ٹراافی اپنے نام کر لی تھی ۔ 2019 میں پاکستان سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکا تھا۔

اب بات کرتے ہیں کہ پاکستان نے کس ملک کے خلاف کتنے ون ڈے میچ جتیے اور کتنے ہارے؟پاکستان نے سب سے زیادہ سری لنکا کے خلاف میچ کھیلے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان 155 میچ کھیلے گئے جن میں سے 92 میچ پاکستان نے جیتے اور 58 میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ایک میچ ٹائی اور 5 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔دوسری ٹیموں کی بات کریں تو سب سے بات کرتے ہیں آسٹریلیا کی،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 104 ون ڈے میچ کھیلے گئے جن میں سے پاکستان 32 میچ جیتے اور 68 میچوں میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ٹائی اور تین میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔بنگلادیش کے خلاف 37 میچ کھیلے جن میں سے 32 میں کامیابی ہوئی اور 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انگلینڈ کے خلاف 88 ون ڈے میچ کھیلے گئے جن میں سے 32 پاکستان نے جیتے جبکہ 53 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 3 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔

روایتی حریف بھارت کی بات کریں تو پاکستان اور بھارت کے درمیان اب تک 132 ون ڈے میچ کھیلے گئے ہیں،جن میں سے پاکستان نے 73 میچ جیتے اور 55 میچوں میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور 4 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 107 میچ کھیلے گئے ،پاکستان نے 55 میچ جیتے اور 48 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ٹائی ہو گیا اور تین میچ بغیر کسی نتیجے کے بغیرختم ہو گئے ۔جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے 79 میچ کھیلے جن میں سے پاکستان نے 28 میچ جیتے اور 50 میچوں میں ناکامی ہوئی اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے رمیان 134 میچ کھیلے گئے جس میں سے 60 پاکستان نے جیتے اور 71 میچوں میں پاکستان کو شکست ہوئی جبکہ تین میچ ٹائی ہو گئے ۔

زمبابوے اور پاکستان کے درمیان اب تک 59 میچ کھیلے گئے جن میں سے پاکستان نے 52 میچ جیتے اور 4 میچوں میں پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور یک میچ ٹائی جبکہ دو میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔افغانستان کے خلاف پاکستان نے 4 میچ کھیلے اور چاروں میچوں میں پاکستان کو کامیابی حاصل ہوئی۔کینیڈا کے خلاف 2 میچ کھیلے گئے دونوں میچ پاکستان نے جیتے۔کینیا اور پاکستان کے درمیان 6 میچ کھیلے گئے ،پاکستان نے 6 میچ جیتے۔ہانگ کانگ،نیدرلینڈ،یو اے ای اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان نے تین تین میچ کھیلے اور سارے میچ اپنے نام کر لیے۔نمیبیا کے خلاف ایک میچ کھیلا اور اس میں پاکستان کو فتح حاصل ہوئی۔

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کاکردگی جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کی 1952 سے ستمبر 2020 تک کی ٹیسٹ کرکٹ میں کارکردگی کیا رہی ؟جانئیے


581 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved