• Cricketnewspk

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2020 کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا ،بابراعظم کو کتنے اعزازات سے نوازا گیا ؟ جانئے


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سال 2020 کے لئے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایوارڈ ز دینے کا اعلان کر دیاہے ،قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابراعظم کو دو ایوارڈز دیئے گئے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو موسٹ ویلیوایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیاہے ،نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے محمد رضوان کو ٹیسٹ کرکٹر آف دیئر ایئر اور 11 سال بعد دوسری سنچری اسکور کرنے والے فواد عالم کو انفرادی کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیاہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولرنسیم شاہ کوبیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا ۔روحیل اشرف کو ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کرکٹر کا ایوارڈ کامران غلام کو دیاگیا ہے ۔ آفیشلز میں آصف یعقوب ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ ایمرجنگ ڈومیسٹک کی بہترین خاتون کرکٹرفاطمہ ثنا کو قرار دیا گیا ااور عالیہ ریاض بیسٹ ویمن کرکٹر آف دی ایئرقرار پائیں ہیں ۔

8 views0 comments

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved