• Cricketnewspk

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ ،آئی سی سی کی اینٹی کرپشن یونٹ متحرک


ساوتھمپٹن(کرکٹ نیوز پی کے )انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل کا اینٹی کرپشن یونٹ متحرک ہو گیا،انگلینڈ میں جاری دوسرا ٹیسٹ میچ پاکستان اور اانگلینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے وہاں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے فیلڈ ایمپائر سے پوچھ گچھ کی۔


تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اینٹی کرکپشن نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران متحرک ہو گیا میچ میں موجود فیلڈ ایمپائر سے پوچھ گچھ کی اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے سمارٹ واچ کا استعمال کیا۔


آپ کو بتاے چلیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے ، پاکستان کی طرف سے محمد رضوان ٹاپ اسکورر ہیں انہوں نے 60 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ان کے علاوہ عابد علی نے 60 رنز بنائے اور بابر اعظم 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔


پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 سے برتری حاصل ہے ۔


42 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved