• Cricketnewspk

”نیروبی میں نیند میں جو دیکھا، 2 دن بعد میدان میں وہی کر دکھایا“شاہد آفریدی


ویب ڈیسک(کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی جسے دنیا بوم بوم آفریدی کے نام سے جانتی ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے کیریئر میں یادگار اننگز کھیلی اور اور میچ وننگ باؤلنگ کی۔شاہد آفریدی کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیے ہوئے 4 سال ہوگئے ہیں وہ اب چند لیگ کرکٹ میں ہی نظر آتے ہیں، لیکن آج بھی شائقین کرکٹ کے دلوں پر راج کرتے ہیں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے انتظار کرتے ہیں ۔شاہد آفریدی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1996 میں نیروبی میں سری لنکا کے خلاف کیا۔


شاہد خان آفریدی نے اپنے پہلے میچ میں ہی سری لنکا کے خلاف دنیا کی تیز ترین سنچری اسکور کی ،شاہد آفریدی نے 37 گیندوں پر 11 چھکوں کی مدد سے دنیا کی تیز ترین سنچری اسکر کی ۔4 اکتوبر کو شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے خواب دیکھا تھا لیکن یقین نہیں تھا کہ خواب سچا ہو جائے گا۔انہوں نے اپنے پوری دنیا میں موجود فینز اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا،ان کے علاوہ بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر جن کی بلے سے انہوں نے ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا ان کی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

شاہد آفریدی نے میچ سے پہلے خواب دیکھا تھا اور انہوں نے اگلے دن معین خان کو بتا یا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں مرلی دھرن اور جے سوریا کو چکھے مار رہا ہوں یہ بات شاہد آفریدی نے انٹرویوز میں بتائی ہے اور دو دن بعد وہ سچ ثابت ہو گیا۔شاہد آفریدی کو بطور لیگ اسپنر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ۔مشتاق احمد انجرڈ ہو گئے تھے شاہد آفریدی کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔شاہد آفریدی انڈر 19 ٹیم کا حصہ تھے اور وہ دورہ ویسٹ انڈیز پر تھے۔

شاہد آفریدی نے اپنے کیریئر میں کئی یادگار اننگز کھیلی ہیں ۔37 گیندوں پر دنیا کی تیز ترین سنچری اس کے بعد 45 گیندوں پر بھارت کے خلاف سنچری بنگلادیش کے خلاف 60 گیندوں پر 124 آسٹریلیا کے خلاف 2005 میں ہوبارٹ میں 26 گیندوں پر 56 رنز شاہد آفریدی کی پسندیدہ انگز ہے۔شاہد آفریدی نے متعدد بار 18 سے 20 گیندوں پر نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ریکارڈ بنتے ہیں اور ٹوٹتے رہتے ہیں لیکن شہرت کسی کسی کھلاڑی کو ملتی ہے۔شاہد آفریدی کا ریکاڑڈ نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن نے توڑا 36 گیندوں پر اس کے بعد جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلئر نے دنیا کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ 31 گیندوں پر اپنے نام کیا۔لیکن شاہد آفریدی کی شہرت ان سے کئی زیادہ ہے۔


Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved