• Cricketnewspk

نسیم شاہ زمبابوے کیخلاف سیریز کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) زمبابوے کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لئے 20 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی ۔دورے کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔پاکستان کرکت ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو مہمان ٹیم زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو زمباببوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نسیم شاہ کو نیشنل ٹی 20 کپ میں گروئن انجری کا شکار ہو گئے تھے اور وہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے تھے۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے لیکن پھر بھی ان کو زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سریز میں آرام دینے فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کو زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں آرام دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔  آئندہ برس نواجون کرکٹر کی انٹرنیشنل مصروفیات بہت ہیں اس کے لئے 100 فیصد فٹ ہونا ضروری ہے۔


دونوں ملکوں کے مابین سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے ون ڈے سیریز سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ یکم نومبر اور تیسرا میچ تین نومبر کو کھیلا جائے گا۔ون ڈے میچ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔اس کے بعد تین ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے وہ 7 نومبر سے لاہور میں کھیلے جائیں گے


57 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved