• Cricketnewspk

”میں اچھے کھلاڑیوں کا احترام ضرور کرتا ہوں مگر ڈرتا نہیں۔۔۔نسیم شاہ نے بڑی بات کر دی


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ وہ اچھے کھلاڑیوں کا احترام کرتا ہے مگر کسی سے ڈرتا نہیں،انہوں نے دورہ انگلینڈ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انگلش بلے باز وں کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیں گے


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں انگلش بلے بازوں کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیں گے میں اچھے کھلاڑیوں کا احترام کرتا ہوں مگر ڈرتا نہیں۔جو روٹ اور بین سٹوکس بہت اچھے کھلاڑی ہیں لیکن میں ان سے خوفزدہ نہیں ہوں۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ”میں خود کو ان بڑ ے کھلاڑیوں جیسے جو روٹ اور بین سٹوکس کے سامنے خود کو آزمانا بہت عمدہ تجربہ ہوگا کیوں کہ یہ دونوں کھلاڑی بہت عمدہ کھیلتے ہیں میں ان کی عزت کرتا ہوں لیکن ڈرتا نہیں اور ان کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دوں گا۔


نسیم شاہ نے مزید کہا کہ میں اس سیریز میں اپنی پرفارمنس سے حریف بلے بازوں اور تماشائیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں کون ہوں کیوں کہ یہ ابھی نہیں جانتے کہ میں کون ہوں ؟ لیکن اس سیریز کے بعد جان جائیں گے۔


میں انگلش باﺅلرز کا بغور جائزہ لوں گا، اور دیکھوں گا کہ وہ ہوم کنڈیشنز میں کسی باﺅلنگ کرتے ہیں، میں جیمز اینڈرسن سے بہت زیادہ متاثر ہوں، اور وہ ابھی تک بہترین باﺅلر ہیں، آپ سینکڑوں وکٹیں مہارت کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتیں، ان سے سیکھنے کا موقع میں کسی صورت بھی ضائع نہیں ہونے دوں گا۔“ 

16 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved