• Cricketnewspk

”فواد عالم کی ناکامی حیران و پریشان کر دینے والی ہے“


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم سابق اوپنر بیٹسمین اور کمینٹیٹر رمیز راجہ نے سال بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے بلے باز فواد عالم کے بارے میں کہا کہ فواد عالم کی ناکامی پریشان کن ہے۔


تفصیلات کے مطابق انگلینڈ جاری پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں 11 سال بعد ٹیم میں شمولیت کرنے والے فواد عالم کے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جس کے بعد شائقین کرکٹ مایوس ہو گئے تھے ،پاکستان کے سابق کرکٹرز نے بھی مایوسی کا اظہار کیا


پاکستان کے سابق کھلاڑی رمیز راجہ نے بھی فواد عالم کے بغیر رن کے آؤٹ ہونے پر حیرانی کا اظہار کیا اور کہ فواد عالم کی ناکامی حیران کن ہے،رمیز راجہ نے امید ظاہر کی کہ دوسری اننگز میں وہ اچھا کھیلیں گے اور اپنی ٹیم میں شمولیت کو صحیح ثابت کریں گے۔


ساشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کافی عرصے سے فواد عالم کے حق میں باتیں کرتے رہے ہیں اور ان کی ٹیم شمولیت کا مطالبہ کرتے رہے ہیں،شائقین کرکٹ کو مایوسی تو ہوئی ہے لیکن وہ پر امید بھی ہیں کہ دوسری اننگز میں وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔


24 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved