• Cricketnewspk

فواد عالم کی جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری ،بھارتی کھلاڑی بھی تعریف پر مجبور

Updated: Feb 3


ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے )پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔پاکستا ن نے جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں 220 رنز پر آؤٹ کر دیا اور اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا تو ہمارے ٹاپ آرڈر کے بلے باز جلدی آؤٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم مشکل کا شکار ہوگءی ایسے میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی اور فواد عالم نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور کو آگے لے کر چلے۔


فواد عالم نے عمدہ اور زمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوءے نہ صرف سنچری اسکور کی بلکہ ٹیم کو پریشر سے بھی نکالا۔فواد عالم کی اس پرفارمنس پر سوشل میڈیا پر صارفین قو می ٹیم کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے تعریف کی بات یہاں پر نہیں رکی بھارت کے سابق ا وپننگ بلے باز وسیم جعفر نے بھی سماجی رابطوں کی ویب ساءٹ ٹوءٹر پر ٹوءٹ کیا اور فواد عالم کو بہترین اننگز کھیلنے پر مبارکباد دی ۔انہوں نے لکھا کہ "مجھے ہمیشہ یقین تھا کہ آپ میں وہ سب کچھ ہے جو اس سٹیج پر پرفارم کرنے لیے ہونا چاہیے، فواد عالم کو وکٹ پر کھڑے ہونے کا انداز بدلنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ کو نیچا دکھانے والے جلداپنا رویہ بدل لیں گے۔

فواد عالم نے 245 گیندوں پر 109 رنز بناءے جس میں 9 چوکے اور دو چھکے بھی شامل تھے۔


24 views0 comments

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved