• Cricketnewspk

فرسٹ الیون میں جگہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ عرفان جونیئر دلبرداشتہ ہوکر کہاں چلے گئے ؟جانئیے


سڈنی (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ میں بہت سی ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کھلاڑی فاسٹ باﺅلر محمد عرفان جونیئر نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں سدرن پنجاب کی طرف سے فرسٹ الیون میں شامل نہ کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر آسٹریلیا چلے گئے۔


تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر محمد عرفان جونیئر دومیسٹک کرکٹ کے نیششنل ٹی 20 کپ میں سدرن پنجاب کی طرف سے فرسٹ الیون میں شامل نہ کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر آسٹریلیا چلے گئے ۔محمد عرفان جونیئر نے آسٹریلیا میں سڈنی ویسٹرن سوبرب کرکٹ کلب سے معاہدہ کر لیا ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سڈنی ویسٹرن سوبرب کرٹ کلب نے سوشل میڈیا پر محمد عرفان تصویرشایع کی اور لکھا کہ محمد عرفان جونیئر نے کلب سے طویل عرصے کا معاہدہ کیا اور سڈنی کو اپنا گھر بنایا ہے۔محمد عرفان کا موقف تھا کہ ان کی جگہ فرسٹ الیون میں بنتی تھی لیکن سلیکٹرز نے اپنے من پسند لڑکوں کو فرسٹ الیون میں ڈال دیا اور ان کو سیکنڈ الیون میں ڈال دیا گیا۔انہون نے مزید کہا کہ پچھلے سیزن میں میری شاندار پرفارمنس تھی اس کے بعد پی ایس ایل میں میری اچھی پرفارمنس تھی اس کے باوجود مجھے نیچے دھکیل دیا گیا۔

محمد عرفان جو ننکانہ صاحب میں پیدا ہوئے ان کی عمر 25 سال ہے انہوں نے اب تک 22 فرسٹ کلاس میچوں میں 80 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔محمد عرفان جونیئر پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔

25 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved