• Cricketnewspk

فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض بھارتی فلم اسٹار سلمان خان کی ٹیم کا حصہ بن گئے


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض لنکا پریمیر لیگ میں بھارتی فلم انڈسٹری کے اسٹار سلمان خان کی ٹیم کینڈی ٹسکرز میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے فلم اسٹار سلمان خان کے خاندان کی ایل پی ایل کی فرنچائز کینڈی ٹسکرز خریدی لی۔لنکن پریمیئر لیگ کے آن لائن ڈرافٹ میں کینڈی ٹسکرز فرنچائز نے وہاب ریاض کو شامل کرلیا۔


لنکا پریمیر لیگ کی فرنچائز کینڈی ٹسکرز بالی ووڈ کے فلم اسٹار پروڈیوسر سہیل خان انٹرنیشنل نے خریدی ہے جو سلمان خان کے چھوٹے بھائی ہیں ۔ ٹورنامنٹ کا آغاز نومبر کے آخر میں ہوگا۔کینڈی ٹسکرز کے اونر سہیل خان کا کہنا ہے کہ ایل پی ایل میں دنیا کے بڑے بڑے نام شامل ہیں اور شائقین کرکٹ بے چینی سے ٹورنامنٹ شروع ہونے کے منتظر ہیں ۔سہیل خان نے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے۔کرس گیل جس کو کرکٹ کا یونیورس باس کہا جاتا ہے میچ ونرز وہاب ریاض اور لائم پلنکٹ بھی موجود ہیں ۔سہیل خان نے کہا کہ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے سلمان خان بھی ہر میچ میں موجود ہونگے۔

آپ کو بتاتے چلیں لنکا پریمیر لیگ میں پاکستان کے 8 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔جن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی ،شعیب ملک ،سرفراز احمد، محمد عامر،وہاب ریاض ،آصف علی ،اعظم خان اور عثمان شنواری شامل ہیں ۔شاہد آفریدی،سرفراز احمد،اور اعظم خان گال گلیڈی ایٹرزمیں شامل ہیں ۔گال گلیڈی ایٹرز کی ملکیت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس ہیں۔

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved