• Cricketnewspk

”عمران خان وزیراعظم اور ہمارے بڑے ہیں“ شعیب ملک نے بھی حمایت کر دی


راولپنڈی (کرکٹ نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آلراؤنڈر شعیب ملک نے وزیر عظم عمران خان کی حمایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وزیر اعظم عمران خان حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان عمران خان ہمارے بڑے ہیں ۔شعیب ملک نے کہا کہ اگر ان کے فیصلے سے پاکستان کرکٹ میں بہتری آسکتی ہے تو ان کے فیصلے کو سپورٹ کرنا چاہیے۔


شعیب ملک سے ایک انٹرویو کے دوران مصباح الحق اور دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی اور محمد حفیظ کی وزیر اعظم سے ملاقات کےبعد پی سی بی کے نوٹس کے بارے سوال کیا گیا جس کے جواب میں شعب ملک کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر میں بات نہیں کر سکتا کیوں کہ میں اس وقت پاکستان میں نہیں تھا اور میرا دائرہ کار میں نہیں کہ اس پر کوئٰ بات کر سکوں اگر یہاں موجود ہوتا تو شاید کچھ کہہ سکتا۔

شعیب ملک نے مزید کہا کہ وزریر اعظم عمران خان ہمارے بڑے ہیں ،ان کا وسیع وژن ہے ہمیں ان کے فیصلے کو سپورٹ کرنا چاہیے اور وقت دینا چاہیے ۔شعیب ملک نے ڈومیسٹک کنٹریکٹ نہ لینے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ نہ لینا میرا فیصلہ تھا کوئی ناراضگی نہیں ،میں چاہتا تھا کہ میری جگہ کسی 2 سے 3 نوجوانوں کو کنٹریکٹ ملنا چاہیے۔


57 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved