• Cricketnewspk

شاداب خان انجری کے باعث کتنی دیر کیلئے کرکٹ سے دور ہو گئے؟ مداحوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی



لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے کپتان مقرر ہونے والے آل راؤنڈر شاداب خان انجری کے باعث 6 ہفتوں کے لئے کرکٹ سے دور ہوگئے ۔


تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آلراؤنڈر لیگ اسپنر شاداب خان اپنی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لئے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں ان کو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد انجری کا سامنا کرنا پڑا ،انجری کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ان کی انجری کا ایم آر آئی سکین کروایا گیا تو شاداب خان ی بائیں ٹانگ کے ریکٹس فیمورس مسل میں بڑے گریڈ کے ٹیئر کی تشخیص ہوئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی یہ انجری پرانی نہیں بلکہ ابھی نئی ہوئی ہے۔ شاداب خان اس سے قبل انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز سے آؤٹ ہوگئے تھے اور ڈاکٹر سہیل کا کہنا ہے کہ ہم اس انجری کے حوالے سے بہت احتیاط برتنا چاہتے ہیں، لہٰذا انہیں 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا ہے، میڈیکل پینل شاداب خان کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا جس کے بعد ہی وہ ان کی دوبارہ کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرے گا۔


39 views0 comments

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved