• Cricketnewspk

سہیل تنویر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے،اب کہاں ہیں؟ جانئیے


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا اور وہ دس دن کے لئے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر جو ان دنوں لنکن پریمیر لیگ کھیلنے کے لئے سری لنکا میں موجود ہیں وہاں ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے 10 دن کے لئے اپنے آپ کو قرنطینہ کر دیا ہے۔

لنکن پریمیر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کا سلسلہ جاری ہے۔پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کی لنکن فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز جس میں شامل پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی،سرفراز احمد،محمد عامر اور اعظم خان شامل ہیں ، پاکستانی کھلاڑی جو ایل پی ایل کا حصہ ہیں اور آفیشلز سری لنکا پہنچ گئے ہیں ۔


سہیل تنویر پاکستان کی طرف سے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں انہوں نے 353 میچوں میں 368 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔سہیل تنویر نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں ملتان سلطان کی نمائندگی کی تھی۔

60 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved