• Cricketnewspk

ساؤتھیمپٹن ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی نصف سنچری نےٹیم کی لاج رکھ لی


ساؤتھیمپٹن(کرکٹ نیوز پی کے) دوسرے ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی نصف سنچری نےٹیم کی لاج رکھ لی۔دوسرے روزبارش کے سبب کھیل ڈیڑھ گھنٹہ تاخیرسے شروع ہوا تو پاکستان نے ایک سو چھبیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سےاننگز آگے بڑھائی۔


بابر اعظم سینتالیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئےجب کہ یاسرشاہ نے پانچ رنزبنائے۔ شاہین آفریدی رن آؤٹ ہوئے۔ایک اینڈ سے وکٹیں گرتی گئیں تو دوسرے اینڈ سے رضوان ڈٹے رہے۔ دوسرے سیشن میں پاکستان نے ساٹھ رنزبنائے اور مجموعے کو 200 سے پار کر لیا۔


خراب روشنی کے باعث جب کھیل جلدختم کیا گیا تو پاکستان نے 9 وکٹوں پر223رنز بنالئےتھے۔پہلے روز انگلش بولرز اور بارش نے قومی بلے بازوں کا خوب امتحان لیا۔ شان مسعود ایک، فواد عالم صفر، اسد شفیق پانچ اور کپتان اظہر علی صرف بیس رنز بنا سکے۔



قومی کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ


دوسرے ٹیسٹ میں بھی اظہر علی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ بابر اعظم نائب کپتان ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں بلے باز عابد علی، اسد شفیق، فوّاد عالم، امام الحق، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، کاشف بھٹی, سہیل خان اور یاسر شاہ کے نام شامل ہیں

41 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved