• Cricketnewspk

”راشد لطیف پر لگائے گئے الزامات جھوٹ ہیں“



لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور دنیا تیز ترین باؤلر شعب اختر نے حالی میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک کی طرف سے راشد لطیف لگائے گئے الزامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سلیم ملک کی طرف سے راشد لطیف پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹ قرار دیا۔


اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سلیم ملک اور راشد لطیف کی لڑائی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سلیم ملک نے جو کچھ بھی راشد لطیف کے بارے میں کہا ہے وہ جھوٹ ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ میری سلیم ملک سے پرانی دوستی ہے اگر کوئی مسائل ہیں تو عدالت سے رجوع کریں ان کو وہاں پر حال کرنا چاہیے یوں میڈیا مین نہیں اچھالنا چاہیے۔

سابق کھلاڑی نے مزید کہا کہ غصہ تو دس منٹ کا ہوتا ہے اور ختم بھی ہو جاتا ہے لیکن زبان سے نکلے الفاظ ساری زندگی تکلیف دیتے ہیں اس لئے مل بیٹھ کر باتوں سے مسئلوں کا حل نکالنا چاہیے۔

سابق کپتان سلیم ملک کے بارے میں کہنا تھا کہ انہوں نے جو باتیں کی ہیں ایسی باتیں میں نے پوری زندگی میں نہیں سنیں۔ان باتوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا میڈیا پر ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے

آپ کو بتاتے چلیں کہ سابق کپتان سلیم ملک نے وکت کیپر اور سابق کپتان راشد لطیف پر سنگین الزامات لگائے تھے اور کہا تھا کہ یہ بوری بند لاشوں کی دھمکیاں دیتے تھے اور اپنے مفاد کے لئے کھلاڑیوں کے ساتھ چالیں چلتے تھے پاکستان کرکٹ ٹیم کو خراب والے بھی یہ ہی ہیں۔


50 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved