• Cricketnewspk

”راشد لطیف سب کو بوری بند لاشوں کی دھمکیاں دیتے تھے“


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز سلیم ملک کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف سب کو بوری بند لاشوں کی دھمکیاں دیتے تھے۔


تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وکٹ کیپر راشد لطیف پر الزام لگایا ہے کہ راشد راشد لطیف سب کو دھمکیاں دیتے تھے کہ تمہاری بوری بند لاش ملے گی.



سلیم ملک نے کہا کہ راشد لطیف کو ٹیم میں جاوید میانداد ہی لے کر آئے تھے اور راشد لطیف سیاسی پارٹی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا نام لیتے تھے. راشد لطیف نے سب سے نقصان بھی جاوید میانداد کو پہنچایا.سلیم ملک نے کہا کہ راشد لطیف نے اپنی کپتانی حاصل کرنے کے لیے پوری ٹیم کو قربانی کا بکرا بنا دیا.انہون نے دلچسپ مثال دی کہ ایک بوٹی کے لئے پورا بکرا قربان کر دیا.


سابق کپتان سلیم ملک نے کہا کہ راشد لطیف نے اپنے ذاتی مفاد کے لئے ٹیم کے مختلف کھلاڑیوں کے ساتھ چالیں چلیں راشد لطیف نے کھلاڑیوں کو ڈرایا دھمکایا. سلیم ملک نے کہا سابق کرکٹر عطاء الرحمان نے جو بھی ان کے بارے میں کہا وہ بلکل درست کہا ہے۔


40 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved