• Cricketnewspk

خیبرپختونخوا نےسدرن پنجاب کو ہراکر نیشنل ٹی 20کپ جیت لیا


راولپنڈی(کرکٹ نیوز پی کے)خیبرپختونخوا نیشنل ٹی 20کپ 2020 کی نئی چیمپئن بن گئی ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی 20 کپ کا فائنل خیبر پختونخوا اور سدرن پنجاب کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا۔سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور خیبر پختونخوا نے مقررہ 20 اوورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے ۔خیبر پختونخوا کی طرف سے فخر زمان 67 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے،انہوں نے سات چوکے اور تین چکے مارے۔ان کے علاوہ شعیب ملک نے 22 گیندوں پر 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 4 چھکے اور تین چوکے بھی شامل تھے۔

سدرن پنجاب نے 207 رنز کا حدف کا تعاقب کیا تو ان کی 19 رنز پر 2 وکٹیں گر گئی آؤٹ ہونے والوں میں شان مسعود اور شیعب مقصود تھے۔اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے لگیں ۔حسین طلعت اور خوشدل شاہ نے پارٹنر شپ قائم کی لیکن ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔خیبر پختونخوا کی طرف سے حسین طلعت ٹاپ اسکورر رہے انہوں نے 63 رنز بنائے ۔حسین طلعت نے اپنی اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔

سدرن پنجاب نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنا سکی۔سدرن پنجاب کی طرف سے حسین طلعت کے علاوہ محمد عمران 38 اور خوشدل شاہ 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔خیبر پختونخوا کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ۔شعیب ملک کو بہترین اننگز کھیلنے پر ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔خیبرپختونخوا کے اوپنر بلے باز فخر زمان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑٰ قرار دیا۔


41 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved