• Cricketnewspk

بابر اعظم نے انگلینڈمیں دھوم مچادی ،ایسی کارکردگی دکھائی کہ آپ بھی ان پر فخر کریں گے


کرکٹ نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے بلے باز اور ون ڈے ٹی 20 کے کپتان بابر اعظم جو ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہیں اور ٹی 20 بلاسٹ کھیل رہے ہیں اور سومرسیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔بابر اعظم نے اپنی عمدہ اننگز سے سب کو اپنا دیوانہ کر دیا اور ٹیم کو میچ جتوادیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 کے کپتان بابر اعظم نے پچھلے دنوں انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ میں سومر سیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چھکے اور 9 چوکے مارے . سومر سیٹ اور گلیمورگن کے درمیان ٹی 20 بلاسٹ کا میچ ہوا ۔گلیمورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔سومر سیٹ نے مقررہ اوورز میں تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے ۔

بابر اعظم نے زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے ایک عمدہ اننگز کھیلی اورٹیم کو ایک بڑا ٹوٹل بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔بابر اعظم نے 62 گیندوں پر 114 رنز بنائے۔ بابر اعظم کو ان کی عمدہ بلے بازی کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس میچ سے پہلے بابر اعظم کی کارکردگی متاثر کن نہیں تھی انہوں چار میچ کھیل کر صرف 54 رنز بنائے تھے جس پر ان مداھ بھی بہت مایوس تھے اور ایک اچھی اننگز کا انتظار کر رہے تھے ۔بابر اعظم کی سنچری نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے۔یہ بابر اعظم اس سیزن میں پہلی اور ٹی 20 بلاسٹ میں مجموعی طور پر دوسری سنچری تھی۔

125 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved