• Cricketnewspk

بابر اعظم ابھرتے ہوئے کھلاڑی

Updated: Oct 24


بابر اعظم 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ بابر اعظم اس وقت پاکستان کے بہترین بلے باز ہیں جو مسلسل پرفارم کر رہے ہیں ۔بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک رزہ اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ہیں ۔انہون نے 2012 میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں کپتان کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 کے کپتان بھی ہیں ۔بابر اعظم قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین ہیں ۔

بابر اعظم جب بابر اعظم نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 31 مئی 2015 میں زمباوے کے خلاف کیا اور پہلے میچ میں انہوں 54 رنز کی اننگز کھیلی ۔بابر اعظم نے اپنی محنت اور دلکش بیٹنگ سے پوری دنیا میں نام کمایا ہے ان کا شمار اور موازنہ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں کیا جاتا ہے حالانکہ وہ ان سب سے بہت جونیئر ہیں ان کا ابھی انٹرنیشنل کرکٹ میں آغاز ہے اور جن کے ساتھ بابر اعظم کا موازنہ کیا جاتا ہے وہ دنیا کے بہترین بلے باز ہیں اور انہوں نے کئی سال اپنے ملک کے لئے کھیلا ہے اور کھیل رہے ہیں اور پرفارم بھی کر رہے ہیں ۔بابر اعظم نے دنیا کے ہر گراؤنڈ پر پرفارم کیا ہے اور اپنے آپ کی منوایا ہے یہ ایک پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے۔بابر اعظم کا موازنہ بھارت کے کپتان ویرات کوہلی سے کیا جاتا ہے اور دونوں کھلاڑیوں کا ابتدائی کیریئر کا سوشل میڈیا پر موازنہ کیا جاتا ہے جس میں ویرات کوہلی کے مقابلے میں بابر اعظم کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے ۔بابر اعظم کے کیریئر کی بات کریں تو بابر اعظم پاکستان ٹیم کی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ہے۔بابر آعظم مڈل آرڈر بلے باز ہیں اور کبھی کبھی اوپننگ بھی کرتے ہیں ۔ بابر اعظم نے اکتوبر 2020 تک 74 ایک روزہ میچز کھیلے اور 3359 رنز اسکور کیے اور 54.17 کی اوسط ہے جس میں 11 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں، بابر اعظم نے ایک روزہ کیریئر میں سب سے زیادہ سنچریاں ویسٹ انڈیز کے خلاف اسکور کیں جن کی تعداد 4 ہے اور سب سے زیادہ اسکور 125 ہے۔


سری لنکا کے خلاف بابر اعظم نے 3 سنچریاں اسکور کیں اور سب سے زیادہ اسکور 115 ہے جو انہوبں 30 ستمبر 2019 کو بنا یا تھا۔اس کے علاوہ انگلینڈ ،نیوزی لینڈ ،اور زمبابوے کے خلاف ایک ایک سنچری اسکور کی ہے۔بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں بہترین بلے باز ہیں انہون نے 2019 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیاہ رنز بنائے انہوں نے 8 میچوں میں 67.7 کی اوسط سے 474 رنز بنائے جس میں 1 سنچری اور 3 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں ۔بابر اعظم ورلڈ کپ 2019 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی لسٹ میں آٹھویں نمبر پر تھے۔

اس کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کیریئر کا آغاز13 اکتوبر2016 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا انہوں نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 69 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں 21 رنز بنائے۔بابر اعظم نے ٹیسٹ کیریئر میں اکتوبر 2020 تک 29 میچ کھیلے اور 53 اننگز میں 2045 رنز بنائے ان کی بیٹنگ اوسط 45.44 رہی۔بابر اعظم نے ٹیسٹ کیریئر میں 5 سنچریاں اور 15 نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ بابر اعظم کا سب سے زیادہ اسکور 143 رنز ہے ۔بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف 2 سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے خلاف ایک ایک سنچری اسکور کی ۔

بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز 7 سنمبر 2016 کو انگلینڈ کے خلاف کیا۔ بابر اعظم نے 21 میچوں میں 1000 رنز پورے کیے یہ کارنامہ کرنے والے دینا کے ساتویں نمبر پر ہیں ۔اس کے بعد بابر اعظم کا بلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کی نظریں اس کھلاڑی پر جم گئی ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بابر اعظم دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تیز ترین 1000 رنز مکمل کیے ہیں انہوں نے یہ کارنامہ 26 اننگز میں سرانجام دیا اور بھارت کے ویرات کوہلی کا 27 اننگز والا ریکارڈ توڑدیا جس کے بعد پوری دنیا میں اس کے چرچے ہو رہے ہیں ۔ٹی ٹوئنٹی کیریئر پر نظر ڈالیں تو اب تک بابر اعظم 41 میچوں میں 1548 رنز بنا چکے ہیں اور 49.93 اوسط ہے۔بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 13 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں ہیں اور 97 رنز سب سے زیادہ اسکورہے۔


Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved