• Cricketnewspk

اکتوبر میں کونسی کرکٹ ٹیم پاکستان آ رہی ہے ؟جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جاری ہے اس میچ کا جو بھی نتیجہ ہو لیکن پاکستانیوں کے لئے ایک چھی خبر آگئی ہے


تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو رہی ہے پہلے سری لنکا اب زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے،زمبابوے ٹیم دورہ پاکستان میں تین ایک روزہ میچ اور تین ٹی ٹونٹی میچ شیڈول ہیں۔

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان میں دو ہفتے قرنطینہ میں رہے گی اس کے بعد وہ باقائدہ پریکٹس کرے گی۔زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اضافی میچ کرانے کی درخواست دی ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے ساتھ تین ٹیسٹ میچ اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گا۔ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو چکا ہے اور تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔آض تیسرے دن کا کھیل جاری ہے اور پاکستان ٹیم کی پہلی اننگز کی بیٹنگ جاری ہے اور مشکلات کا شکار ہے،اس سے پہلے انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 583 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی تھی۔


18 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved