• Cricketnewspk

”انگلش کاﺅنٹی کھیلتے ہوئے مجھے نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا“ رانا نوید الحسن


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر رانا نوید الحسن نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے نسلی تعصب کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد کھلاڑی اسپنر عظیم رفیق نے الزام عائد کیا تھا کہ کاؤنٹی کرکٹ کی ٹیم یارکشائر کے آفیشلز اور ساتھی کھلاڑیوں کے امتیازی سلوک سے تنگ آکر خودکشی کا سوچنے لگا تھا۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر رانا نوید الحسن نے پاکستانی نژاد انگلش کھلاڑی اسپنر عظیم رفیق کی حمایت کرت ہوئے کہا کہ میں جب 2008 اور 2009 میں یارکشائر کی طرف سے کھیل رہا تھا تو ہوم کراؤڈ نے نسلی منافرت پر مبنی جملے کسے اور تمسخر کا نشانہ بھی بنایا میں عظیم رفیق کی بھرپور حمایت کرتا ہوں کیوں کہ مجھے بھی ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن میں نے کبھی اس بارے میں کسی کو بتایا نہیں اس کی وجہ یہ تھی کہ ہم لوگ غیر ملکی تھے تو ہمارا وہاں قیام بھی عارضی ہوتا تھا تو اس لئے برادشت کرتے رہے۔

رانا نوید الحسن نے غیر ملکی ویب سائت کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ میر ی توجہ صرف اور صرف کرکٹ پر ہوتی تھی تاکہ ٹیم کے ساتھ جو کاؤنٹی کرکٹ کا کانٹریکٹ متاثر نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر برصغیر کے کھلاڑی پرفارم کریں تو ان کو بھرپور سپورٹ ملتی ہے اگر پرفارم نہ کر سکیں تو دوسری صورت میں گراؤنڈ میں موجود تماشائی بھی آواز کستے ہیں اور تمسخر اڑایا جاتا ہے۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ رانا نوید الحسن نے پاکستان کے لئے 9 ٹیسٹ میچ اور74 ون ڈے اور 4 ٹی 20 میچ کھیلے۔انہوں نے ٹیسٹ میں 18 وکٹیں لیں ۔ون ڈے میں انہوں نے 110 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کی 6/27 بہترین باؤلنگ تھی جو بھارت کے خلاف 2005 میں تھی اور ٹی ٹونٹی میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

58 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved