• Cricketnewspk

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل



دبئی (کرکٹ نیوز پی کے) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم پانچویں نمبر ہے۔


تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی پوائنٹس ٹیبل جاری کر دی ہے جس کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم بدستور پہلی پوزیشن پر قائم ہے دوسرے نمبر پر آسٹریلوی ٹیم پر موجود ہے۔انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔


نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے۔بھارتی ٹیم نے 7 ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کر کے 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے ،انہوں نے پچھلے سال اگست اور ستمبر میں ویست انڈیز کے خلاف کلین سوئیپ کرتے ہوئے اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔اس سال مارچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھون ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن رینکنگ میں کوئی فرق نہیں پڑا۔


دوسری نمبر پر آسٹریلوی ٹیم کی بات کریں تو آسٹریلیا اب تک 10 میچز کھیل چکی ہے اور اس نے 7 میچز جیتے، دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا، یوں آسٹریلوی ٹیم ٹیبل پر 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔


انگلینڈ کی ٹیم نے اب تک 12 میچز کھیلے ہیں جن میں سات میچز جیتے، چار میچ ہارے اور ایک میچ ہار جیت کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ اگلینڈ ٹیم 226 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ ٹیم اب تک سات میچز کھیل چکی ہے جس میں سے تین میچوں میں فتح حاصل ہوئی جبکہ اس کو چار میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کیوی ٹیم 180 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ا


پاکستان کی ٹیم 140 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر برقرار ہے۔ سری لنکن ٹیم 80 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ شکست دینے کے بعد ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں سے ساتویں نمبر پر پہنچی تھی اور وہ 40 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے۔ بنگال ٹائیگرز تحال کوئی میچ نہیں جیت سکے اور وہ نویں نمبر پر ہیں۔


25 views

Cricketnewspk

  • Instagram
  • YouTube
  • Facebook
  • Twitter

Subscribe cricketnewspk

© 2020 by cricketnewspk.com all rights reserved